Friday, July 03, 2009

شینے آہوجا جوڈیشل کسٹڈی سے رہا
بالی وڈ کے اداکار شینے آ ہو جاجو کہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں قید تھے انہیں آج رہا کردیا گیا ہے۔ 18 جون کو آہوجا کو مقامی عدالتی حکم پر حراست میں لیا گیا تھا،آہوجا پر گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں کچھ ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ ہونے تھے اور بعد میں میڈیکل رپورٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ آہوجا کی گھریلو ملازمہ ان کی جنسی زیادتی کا شکار بنی ہیں ۔جرم ثابت ہونے اور ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور دہشت زدہ کرنے پر عدالت نے شینے آہوجا کو انڈین پینل کوڈ سیکشن تین سو چھہتر کے تحت جوڈیشل کسٹڈی کی سزا دی تھی تاہم آج شینے کی سز اختم ہونے پر جوڈیشل لاک اپ سے رہا کردیا گیا ہے ۔



Bookmark and Share