|
مائیکل جیکسن کی آخری رسوم کےشیدول کا اعلان
آنجہانی کنک آف پوپ میوزک مائیکل جیکسن کے اہلخانہ نے جیکسن کی آخری رسوم کےشیدول کا اعلان کردیا ہے۔ آخری رسوم کے گیارہ ہزار ٹکٹ شرکاء میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ جیکسن کے اہلخانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مائیکل جیکسن کی آخری رسوم لاس اینجلیس کے اسٹیپلز سینٹر ایرینا میں منگل کی صبح دس بجے اداکی جائیں گی۔ مائیکل جیکسن کے پچاس لندن کنسرٹس کی پروموٹر کمپنی اے ای جی جیکسن کی آخری رسوم کی تیاری کررہی ہے۔
|