Friday, July 03, 2009

عدنان سمیع گردشوں کی لپیٹ میں ہیں
مشہور و معروف موسیقار،اداکار اور گلوکار عدنان سمیع پچھلے دو ہفتوں سے قسمت کی گردش کے بھور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک ہی ہفتے کے دوران عدنان کے والد ارشد سمیع خان انتقال کر گے اور پھر پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن بھی دنیا سے کوچ کر گے ۔ عدنان نے بتایا کہ وہ مائیکل جیکسن کے ساتھ ایک البم پر کام کر رہے تھے ، البم میں ان کی آواز میں ایک گانا بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ عدنان نے بتایا کہ جیکسن کے بھائی جرمین کی اہلیہ حلیما جن کا تعلق افغانستان سے ہے ، حلیما کچھ عرصے چندریگر میں مقیم تھی جہاں انہوں نے میرے گانے سنے اور پھر لاس اینجلس جا کر جیکسن سے ذکر کیا جہاں سے انہوں نے تین بار عدنان سے ان کے میوزک کے متعلق تفصیل میں گفتگو کی.



Bookmark and Share