Friday, July 03, 2009

راولپنڈی میں مکینیکل کمپلکس کی بس پر خودکش حملہ
راولپنڈی کے پوش علاقے چو ہڑ چوک میں حساس ادارے کی بس پر خود کش حملہ 17ملازمین سمیت 36 افراد زخمی جبکہ خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا راولپنڈی کینٹ کے علاقہ چو ہڑ ہڑ پال چوک میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور سگنل پر کھڑی بس سے ٹکرا گیا زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ر یسکیو1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا دھماکہ کے فوری بعد ریجنل پولیس آفیسر ناصر درانی نے 6 افراد کی ہلاکت بارے میڈیا کو بریفنگ دی لیکن ایک گھنٹہ بعد آر پی او نے دوبارہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس خود کش حملہ میں صرف حملہ آور ہی ہلاک ہوا ہے اور کسی سرکاری ملازم یا شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو بس سے ٹکرایا جب چو ہڑ ہڑ پال چوک میں ٹریفک سگنل بند تھا اور بس RPT-9535 سمیت دیگر درجنوں گاڑیاں سگنل پر ر کی ہوئی تھیں دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے حملہ آور کا سر' ٹانگیں اور بازو مل گئے جن کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا خود کش حملہ آور نے بس کے فیو ل ٹینک کو نشانہ بنایا۔ خود کش دھماکے کے بعد حساس اداروں اور پولیس نے فوری طور پر علاقے کو مکمل سیل کر دیا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے پولیس نے شام کے وقت چو ہڑ چوک کے قریب مشکوک افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے خود کش بم دھماکے میں نشانہ بنائی جانے والی بس کے علاوہ آٹھ مزید گاڑیاں جن میں 6کاریں ایک کیری ڈبہ اور ایک ٹیکسی تباہ ہوئی۔



Bookmark and Share