|
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا: مشیر خزانہ
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے چار ارب ڈالر کے لائن آف کریڈٹ کی بات چیت جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا اسلام آباد میں نجکاری کانفرنس اور اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں نجکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس صرف پینتیس سے چھتیس فیصد ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مقصد طلب کم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل عالمی منڈی میں سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سستا ہوجائے گا۔ شوکت ترین نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عرب ممالک پاکستان کی مدد نہیں کر رہے۔
|