محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ ”تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا۔ جب تک کہ اس کو اپنے ماں باپ، اپنی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ میری محبت نہ ہو”۔
(بخاری و مسلم)


فائدہ:۔
انسان کا ایمان اس وقت ہی مکمل ہوسکتا ہے اور ایک مسلمان پورا مومن تب ہی ہوسکتا ہے کہ دنیا کے تمام آدمیوں سے۔ حتٰی کہ اپنے ماں باپ اور اپنی اولاد سے بھی زیادہ اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو اور وہ اپنے سارے تعلقات اور خواہشات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق پر قربان کرسکے جس طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کر دکھایا۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی محبت عطا فرما دے۔ (امین)۔




Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.