بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد گیس کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کیلئے روزہ رکھنا مشکل ہو گیا
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد اب گیس کی لوڈ شیڈنگ کا امکان، سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی زیادہ مقدار سی این جی سیٹیشنوں کو دینے کے باعث ماہ رمضان کےشروع ہوتے ہی سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کے پریشر میں ستر سے اسی فیصد کمی، پندرہویں روزے کے بعد گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہونے کے واضح امکانات پیدا ہو گئے ہیں، گیس حکام کی بے بسی پر صارفین نے سخت احتجاج کیا ہے۔ گیس کمپنی کے انجینروں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کی استعمال بڑھنے پر گیس کے پریشر میں ستر سے اسی فیصد آنا شروع ہو گئی ہے۔ سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی زیادہ مقدار گزشتہ روز سے اڑھائی برسوں میں سی این جی سٹیشنوں کو زیادہ دینے کی وجہ سے گھریلو صارفین بری طرح مثاثر ہوئے ہیں۔ بالخصوص شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کے پریشر میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
|