آٹا نہ ملا، جان چلی گئی
بادامی باغ کے علاقے کرم نگر کا نوجوان شدید گرمی میں سرکاری ٹرک سے رعایتی نرخوں پر آٹا لیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ بھائی کی موت کی اطلاع ملنے پر بڑا بھائی صدمے سے رکشے سے گر کر بے ہوش ہو گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بائیس سالہ شبیر حسین سلمٰی ستارہ کا کام کرتا تھا۔ ایک سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔ معصوم شاہ روڈ پر حکومت کی جانب سے ایک ٹرک پر رعائتی نرخوں کے ساتھ آٹا کی فروخت کی اطلاع پر شبیر حسین قطار میں لگ گیا جہاں شدید گرمی سے اسے دل کا دورہ پڑ گیا۔
|