وزیر اعظم کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کر لی

کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر قاتلانہ حملہ ان کی تنظیم نے کیا ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ سوات سمیت دیگر علاقوں میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن بند نہیں کیا گیا تو اس طرح کے مزید حملے کئے جائیں گے۔



Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.