ہسپتال، لاری اڈہ، ریلوے سٹیشن روزہ خوروں کے ہوٹل کھل گئے

صوبائی دارلحکومت میں ریلوے سٹیشن، لاری اڈے، ہسپتالوں اور عدالتوں میں قائم کنٹینوں میں روزہ خور کی بڑی تعداد موجود ہونے لگی جکہ ایسی جگہوں پر پولیس نگرانی کرتی رہی۔ ریلوے سٹیشن پر روزہ خور پلیٹ فارم سے ٹکٹ لے کر روزہ خوری کرتے رہے۔ جبکہ لاری اڈے، ہسپتالوں اور عدالتوں کے باہر بنی کنٹینیوں پر بھی روزہ خوروں کا رش رہا۔ افطاری تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ بعض مقامات پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ جو انکی نگرانی کرنے میں لگے ہوئے تھے۔



Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.