چار قومی ہاکی: پاکستان ٹیم کا اعلان 13 ستمبر کو ہوگا
ہمبرگ میں ہونے والے چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان تیرہ ستمبر کو کیا جائے گا کیمپ پانچ ستمبر سے ہاکی کلب میں شروع ہو رہا ہے چیف کوچ جہانگیر بٹ نے بتایا ہے کہ کیمپ انتیس ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائیلز بارہ اور تیرہ ستمبر کو ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے لئے سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں کی کوچنگ ایک نیا تجربہ ہوگا۔ جونیئر ٹیم کے ساتھ کھیلے ایک دو سال سے منسلک ہوں ان کی کارکردگی اور صلاحیت کے بارے میں مجھے علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض تجربے کار سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور پی ایچ ایف کا معاملہ ہے۔ بعض کھلاڑیوں نے خود آرام کرنے کی غرض سے ہمبرگ نہ جانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں ناکامی کے بعد ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے ہمیں ٹیم کو اس بحران سے نکالنے کیلئے مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان کی ٹیم اگلے ماہ ہمبرگ میں جرمنی، بلیجیم اور ملائیشیا کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔
|