امر یکی فوجی حکام نے انگور اڈہ پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

امریکی فوجی حکام نے پاکستانی علاقے انگور اڈہ پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔واشنگٹن میں گفتگو کر تے ہوئے سینئر امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے پاکستانی علاقوں میں طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ زمینی حملہ کیا ۔فوجی حکام نے نام نہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ پاکستانی سرحد کے ایک میل کے اندر کیا گیا ۔گذشتہ روز انگور اڈہ کے علاقے میں امریکی فوج کی کارروائی میں بیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔



Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.