دوسرا ون ڈے : آسٹریلیا 8 وکٹ سے کامیاب
آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی سریز 2-0 سے جیت لی۔ مہمان ٹیم ورلڈ چیمپئن کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور صرف ایک سو ترہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف بائیس اعشاریہ چار اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔آسٹریلیا کے شان مارش کو انہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
|