شعیب ملک کو دھونی سے انداز قیادت سیکھنا چاہئے، وسیم اکرم

سابق پاکستان کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر وسیم اکرم جو ان دنوں نوجوانوں کی کوچنگ کے سلسلے میں نئی دہلی میں ہیں نے بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین کی اہلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم نے حال میں بہترین نتائج حاصل کیے ہیں جبکہ خود انفرادی سطح پر دھونی نے خود کو ایک انتہائی جارحانہ مزاج کے بیٹسمین کے بجائے قابل بھروسہ مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر منوایا ہے۔انہوں نے پاکستانی کپتان شعیب ملک کو مشورہ دیا کہ وہ دھونی کی کارکردگی اور اندازقیادت سے سیکھنا چاہیے۔ وسیم اکر م نے مزید کہا کہ کملبے کرکٹ سے ناطہ توڑ دیں تاکہ قیادت کی ذمہ داری ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو سونپے جانے کی راہ ہموار ہوسکے۔ واضح رہے کہ کوچ گیری کرسٹن بھی یہ کہہ چکے ہیں دھونی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا بوجھ اٹھانے کیلیے پوری طرح تیار ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں کپتانی بنانے میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کیاجانا چاہیے کیونکہ بہرحال کمبلے اس وقت یہ کام بہت اچھے انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ وسیم اکرم کہتے ہیں کہ کمبلے اس وقت اچھی فارم میں ہیں لہٰذا ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ایسے وقت میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں کہ لوگ انہیں اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔ انہیں اب اپنے کیریئر کو مزید طول نہں دینا چاہےئے۔انیل نے بھارت کی بہت خدمت کی ہے، میں ان کی کامیابیوں کی پیش نظر اس عظیم لیگ اسپنر کی بہت عزت کرتا ہوں تاہم مجھے یقین ہے کہ دھونی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے کمبلے کے بہترین نعم البدل ثابت ہوں گے۔


Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.