ڈاکٹر عافیہ آج امریکی عدالت میں الزامات کا دفاع کریں گی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی آج امریکی عدالت میں اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا دفاع کرینگی، یہ بات ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی وکیل ایلزبتھ فنک نے بدھ کو کہی جبکہ امریکی عدالت نے عافیہ صدیقی پر امریکی ایجنٹوں پر حملہ کرنے کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی ، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں ایلزبتھ فنک نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دوران حراست ناکافی طبی سہولتوں کی فراہمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو علاج معالجہ، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور انسانوں جیسے سلوک کی ضرورت ہے لیکن امریکی حکام ایسا بالکل نہیں کر رہے۔



Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.