صدر منتخب ہونے پر ن لیگ آصف زرداری کو سب سے پہلے مبارکباد دیگی، چوہدری نثار

پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو صدر نامزد ہونے پر سب سے پہلے مبارکباد دے گی، ن لیگ کے اعلی رہنما چوہدری نثار علی خان نے بدھ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ آصف زرداری کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے مکمل سپورٹ نہیں کرئے گی تاہم ن لیگ کی ان کے ساتھ ملکر کام کرئے گی ہماری پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمن نہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ آصف زردای کو چاہیے کے وہ پارلیمنٹ کا اختیار دیں کہ وہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے عدلیہ کو بحا ل کریں۔


Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.