قافلے پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے ۔سید یوسف رضا گیلانی

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اللہ پر بھروسہ ہے کسی سے کوئی ذاتی رنجش اور عداوت نہیں ہے میرے قافلے پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہو ںنے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کے بعد اپنے بھائی سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور خاندان کے دیگر افراد سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے اپنے خاندان کے افراد کو تسلی دی اور کہا کہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھیں زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اسی پر بھروسہ ہے وہی ہماری حفاظت کر نے والا عوام اس واقعہ کو خاطر میں نہ لائیں ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد سے بات چیت کر تے ہوئے ویزر اعظم کے اس حملے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کا کو ئی ذاتی ایجنڈا نہیں ملک کی خاطر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت سنبھالی اور اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔


Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.