شریف برادران کیخلاف ریفرنسز ،سماعت 7اکتوبر تک ملتوی

سپیشل جج سینٹرل نے نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف احتساب ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے نیب کی اپیل پر سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالتوں میں جج نہ ہونے کے باعث شریف برادران کے خلاف مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں ہوئی۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل دانشورملک اور اسپیشل پراسیکیوٹرعبدالبصیر قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم عدالت نے سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔



Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.