باڑہ کے راستے ہنگو جانے والے ٢٥ پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا

باڑہ کے راستے ہنگو جانے والے پچیس پولیس اہلکار اغوا کر لئے گئے۔ پولیس اہلکار ہنگو ٹریننگ کالج میں زیر تربیت ہیں اور وہ چھٹیاں گزار کر باڑہ کے راستے واپس جا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو مختلف مسافر گاڑیوں سے اتار کر اغوا کیا گیا۔ درہ آدم خیل میں آپریشن کی وجہ سے ہنگو اورکزئی ایجنسی کے لوگ پشاور جانے کے لئے نظام پور اور باڑہ کا راستہ استعمال کر رہے ہیں۔


Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.