اسٹیٹ بینک کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے اثاثے فروخت کرنیکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں سے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جیو نیوزکے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکس سے کہا ہے کہ وہ ڈپازٹ موبلائزیشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں حکومت اجارہ سکوک بانڈز جاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجارہ سکوک کے ذریعے قرضہ لینے کا نیا ذریعہ دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو اکنامک استحکام پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.