نظر بندی اب بھی جاری ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر
ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ انکی نظر بندی اب بھی جاری ہے۔سیاستدانوں کے ان سے کئے گئے سارے وعدے انتخابی نعرے ثابت ہوئے ۔اب خود ہی صدارتی انتخابات کے بعد بھرپور انداز میں سامنے آؤں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے جانے کے بعد بھی صورتحال جوںکی توں ہے ، اور وہ وہ مسلسل نظر بند ہیں۔ ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ سیاستدان آپس کے جھگڑوں میںلگے ہیں۔اور ان سے کئے گئے سارے وعدے بھلا دیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ساری صورتحال کا بغور جائزہ لے چکے ہیں۔ اور صدارتی انتخابات کے بعد بھرپور طریقے سے سامنے آئیں گے۔
|