پنچایت کا تاریخی اقدام لڑکے سے زیادتی کرا ڈالی
تعلقات کا شبہ، پنچایت کے حکم پر سولہ سالہ لڑکے پر تشدد، زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے موضع خمیسی پکھیوار کے سولہ سالہ نصیر احمد پر چک نمبر 39 ڈی این بی کے اللہ وسایا نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی سے نصیر کے تعلقات ہیں جس پر محمد صادق پکھی وار نے ایک پنچایت بلائی جس میں اللہ بخش، عبدالمالک، عبدالرشید، منظور احمد، اللہ دتہ، اللہ وسایا، محمد حنیف، محمد رفیق، پیر بخش، رحیم بخش اور دیگر نے شرکت کی، صادق پکھیوار کے حکم پر اللہ وسایا نے نصیر احمد کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور احتجاج پر صادق اور اللہ بخش نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اہل علاقہ نے پنچایت کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا۔ مقامی نمبردار نے مقامی پولیس کو اطلاع دی لیکن کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔ معلوم ہوا ہے کہ پنچایت کا سرپنچ صادق اپنے بھائیوں وزیر اور مشیر سمیت گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گئے۔
|